6

ملتان،واسا کا ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال رکھنے کا حکم

ایم ڈی واسا ناصراقبال نے ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال رکھنے کا حکم دیا ہے،ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کلیکٹنگ ٹینکس، پمپ ہاوس اور جنریٹرز روم کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کے ہدایت کی ہے،تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو پیک آور میں فری فال پوزیشن پر چلایا جائے گا،کلیکٹنگ ٹینکس،سلج کیرئیر کی صفائی مہم میں بھی تیزی لائی جائے،پمپس،ڈی واٹرنگ سیٹس، جنریٹرز کو سو فیصد آپریشنل رکھا جائے،انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج ڈویژنوں کیطرف سے ڈی سلٹنگ رپورٹ بھی پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کو مزید موئثر بنایا جائے،ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی سے ہی شکایات کا تدارک ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں