10

ملتان،والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)والد کو مارپیٹ کرکے گھر سے نکالنے کے الزام میں پولیس نے سنگدل بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق نیو ملتان پولیس کو محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم میرے بیٹے محمد رضوان نے مجھے میرے ہی بنائے ہوئے ملکیتی گھر سے بیدخل کردیا،جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزار کی جس کا فیصلہ میرے حق میں آیا جہنوں نے حکم صادر فرمایا کہ آئندہ سات یوم کے اندر مکان ملزم سے واہ گزار کرواکر والد کے حوالے کیا جائے،اس کے باوجود رضوان نے مجھے مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں