4

ملتان،ورلڈ یوتھ سکل ڈے کے موقع پرگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ورلڈ یوتھ سکل ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی محمد احسن ڈیہڑ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن ہنر مند پروگرام کے تحت نوجوانان قوم کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے اور اسکو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کاوش کی جارہی ہے،چیرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان صدیق نے جنوبی پنجاب کیلئے انہیں ایڈوائزر مقرر کر رکھا تاکہ جنوبی پنجاب میں ہنر مندی کے ذریعہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں،احساس پروگرام کے ذریعہ ہنر مند افراد کو قرضہ دیکر انہیں پاؤں پر کھڑا کریں گے تحریک انصاف سیاست کی بجائے عملی اقدامات کر کے عوام کو ڈیلیور کرے گیااساتذہ کرام اور طلباء اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا کریں وہ اساتذہ کرام مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے پروجیکٹ بنانے اور پوزیشن لینے والے طلباء دیگر کے لئے قابل تقلید ہیں صوبہ میں فنی تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر قاضی محمد اسد ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹاساؤتھ پنجاب،پرنسپل انجینئر محمد اسلام نے مزید کہا کہ ملتان اور مظفرگڑھ اضلاع کے فنی تعلیمی اداروں کے پراجیکٹس نمائش میں رکھے گئے ہمارے ٹیکنالوجی کالجیز میں اساتذہ نہایت محنت اور دلچسپی سے طلبہ کو ہنر مند بنا رہے ہیں۔تقریب سے وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرعامراعجاز، پروفیسر خالد محمود فیصل عائشہ رحمن ڈائریکٹرٹیوٹاضلع ملتان نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عمران اشرف،انجینئر وسیم چشی، پروفیسر نوشادجمیل،رانا اطہر، ملک فھیم، محمد اسحاق،انجینئر رانا بشیر،شفقت رسول چوہدری،فاروق ڈوگر،عطا اللہ،نوید بزدار راؤ محمد اکرم،سہیل اختر ودیگر نے پروگرام میں شرکت کی،پوزیشن ہولڈرز میں چیک بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں