7

ملتان،وہاڑی چوک اور الفلاح مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،غیرقانونی تعمیرات مسمار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں وہاڑی چوک اور الفلاح مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن کے دوران پختہ تعمیرات،کھوکھے اور تھڑے مسمار کردئیے گئے،اس موقع پر غیر قانونی ٹینٹ بازار کا سامان قبضے میں لیکر تعمیرات بھی مسمار کردی گئیں،آپریشن میں ایم ڈی اے،پولیس اور میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ محکموں نے بھی حصہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تجاوزات کے مرتکب قابضین کو 70 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے،تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے،اگلے مرحلے میں اندرون شہر اور گل گشت کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں