7

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں 2 کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن ملتان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں 2کروڑ 33 لاکھ 10ہزار روپے کی خورد برد ثابت ہونے پر ملزمان منیجر آپریشن انوارلحق، سپروائزرز وسیم اقبال ، محمد شفیع ، نیاز بھٹہ ، وارث علی ، شاہد بشیر ، عبدالرؤف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عدالت کی جانب سے طلبی کے سمن جاری ہوگئے ہیں ملزمان پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں