8

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر بھر کے ماتمی جلوس روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محرم الحرام پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا کو صفائی اور سیوریج کے مثالی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور حکم دیا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا سمیت تمام ادارے 10 محرم الحرام تک ریڈ الرٹ رہیں،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر بھر کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن کیا،اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر السلام ڈوگر نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے،صفائی آپریشن کے دوران خصوصی ٹیموں نے مرکزی روٹس پر چھڑکاو کرکے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا اور چونے کا چھڑکائو کیا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر روٹس پر خصوصی صفائی کیمپس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب واسا ٹیموں نے محرم روٹس پر سیوریج لائنوں کی صفائی کا ٹاسک بھی مکمل کرلیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر عزاداروں کو صفائی کے حوالے سے مثالی ماحول فراہم کرینگے،ڈپٹی کمشنر آفس کا کنٹرول روم تمام اداروں میں رابطہ سازی یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں