4

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا موبائل کمپلینٹ کیمپ آفس قائم کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان نے شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کے انکی دہلیز پر ازالے کیلئے منفرد پلان تشکیل دیا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر کی ہدایت پر شہر کے چاروں زونز میں کنٹینر کی طرز پر موبائل کمپلینٹ کیمپ آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کنٹینر میں قائم کیمپ آفس میں متعلقہ علاقے کے سپروائزر اور دیگر عملہ صفائی شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موجود رہے گا اور کسی بھی شکایت کو فوری حل کرے گا،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی انکی دہلیز پر سروسز فراہم کرنے کیلئے کمپنی مختلف اصلاحات پر عمل پیرا ہے،فیلڈ میں کنٹینر آفس رکھنے کا مقصد کمپنی کے امیج کی بہتری اور عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے،فخرالسلام ڈوگر نے کہا کہ کنٹینر آفس پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن بھی واضح کی جائے گی،تاکہ شہریوں کو آگاہی دی جاسکے،انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے پہلے مرحلے میں چاروں زونز میں کنٹینر آفس قائم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں