5

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا سپیشل الاونس ادا نہ کرنے پر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میونسپل ایمپیلائز ویلفیر یونین سی بی اے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ،سرپرست اعلیٰ ملک منیر حسین ہانس کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرملک منظور ،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے،گورنمنٹ آف پنجاب کے لیٹر کے باوجود کمپنی ملازمین سپیشل الاونس ورکرز کو ادا نہیں کر رہی،یونین عہداران کا داخلہ کمپنی افس میں بند کر دیا ہے،یونین عہددار اکبر مسیح کو سپروائزر کے عہدے سے ہٹا کر ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھاکر شوکاز نوٹس دے دیا ہے،اسی طرح کمپنی افسران کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں،کمپنی کے اعلیٰ افسر اختیارات کا استعمال /رشوت کے بل بوتے کمپنی کے رولزاینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا تجربہ کار بوگس بھرتیاں کی جارہی ہیں،علاقے میں کنٹنر نہیں ہیتھ ریڑھیاں نہیں ہیں ورکر کو بہت مشکلات کا سامنا ہے،مشینری کی مرمت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود گاڑیوں کی مرمت کا کام نہیں کروایا جا رہا ،وی آئی پی موومنٹ پر اتوارتہوار کی چھٹی کینسل کرنے پر نہ تو متبادل چھٹی دی جاتی ہے اور نہ ہی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے بلکہ ورکرز سے کام لینے کے باوجود کھانا بھی مہیا نہیں کیا جاتا جو کہ سرسر نا انصافی ہے،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالسلام ڈوگر،منیرایچ آرعقیل احمد،منیجر آپریشن داود مکی نے افسر شاہی مچارکھی ہے اگر سی بی اے یونین کے عہداران ورکرز کی حقوق کی بات کرتے ہیں توانکے خلاف انتقامی کارروائیاں سنگین نتاہج کی دھمکیاں اور اس کے ساتھ ساتھ کمپنی افس میں داخلہ بند کر دیتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈی سی ملتان سے گزارش ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اگر ان افسران نے قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جاہیگا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ صبح کے وقت ڈیوٹی کے دوران کئی مرتبہ ڈکتیاں ہوچکی ہیں لیکن کمپنی کے افسران اور پولیس کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں جس کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں،احتجاجی مظاہرہ میں چیئرمین سعید احمد،چوہدری جواد،ملک آصف بھٹہ،ارشد خان،اکبر مسیح ودیگر عہدیدران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں