13

ملتان،ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کورونا ایس او پیز کا نفاذ،37 مسافروں کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر آف روڈ کرکے ویکسین سنٹر بجھوادیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کورونا ایس او پیز کا سختی سے نفاذ کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے میٹرو بس سروس،ویڈا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں کورونا سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع کردی ہے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے میٹرو اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سے 37 مسافروں کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر آف روڈ کرکے کورونا ویکسین سنٹر بجھوادیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے 100 فی صد مسافروں کی ویکسین یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے،حکومت پنجاب اور این سی او سی نے 30 سمتبر سے تمام ٹرانسپورٹ سروسز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے ان احکامات کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں