9

ملتان،ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرتے ہوئے دست گریبان ہونے کے الزام میں 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرتے ہوئے دست گریبان ہونے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو عامر شریف نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی لودھی کالونی چوک موجود تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی جو انتہائی غفلت ولاپرواہی سے چلاتے ہوئے تیزرفتاری سے آئی جس کو روکا تو سوارملزمان سبحان،عبدالرحمان نے بدتمیزی شروع کردی اور دست گریبان ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں