7

ملتان،پارکس اینڈ ہارٹی کلچرکا چوراہوں اور گرین بیلٹس کو لائٹس کے ذریعے خوبصورت بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ملتان نے شہر کے چوراہوں اور گرین بیلٹس کو لائٹس کے ذریعے خوبصورت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور ڈی جی پی ایچ اے نے شہر کی معروف شاہراہوں اور چوکوں کا دورہ کیا اور بیوٹیفیکیشن پلان بنانے کے احکامات جاری کردیئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ملتان شہر کی خوبصورتی کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے،گرین بیلٹس اور چوراہوں کو لائٹس سے رو شن کیا جائے گا،جس کے لئے پی ایچ اے ملتان کو ہدایات جاری کردیں،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو روشن کریں گے،شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ9نمبر چوک، چوک کمہارانوالہ، گلگشت روڈ اور ماڈل ٹاؤن چوک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں