16

ملتان،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا تزئین و آرائش اور لائٹس سے خوبصورتی میں اضافے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے “خدمت آ پ کی دہلیز پر” ہفتہ کے سلسلے میں چوکوں ، گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین و آرائش اور لائٹس سے خوبصورتی میں اضافہ کی منصوبہ بندی کر لی ہے،اس سلسلے میں پی ایچ اے ملتان ہیڈ آفس میں خدمت آپ کی دہلیز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اجلاس کا انعقاد ہوا،جس کی سر براہی ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لطیف خان نے کی،اس موقع پر ڈایر یکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈایر یکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ بھی موجود تھے،اجلاس میں پارکوں اور گرین بیلٹس پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے اضافے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے،اجلاس میں خدمت آ پ کی دہلیز پر ہفتہ کو بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا،چوکوں اور دیگر مقامات پر عوام کو بھر پور تفریح اور شہر میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے لائٹس بھی لگائی جائے گی،جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں