9

ملتان،پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نور مقدم قتل کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ساؤتھ پنجاب کے صدر میاں محمد مدنی نے کہا ہے کہ نورِمقدم قتل کیس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،ملزم ظاہر جعفر نے جس بے دردی سے نورِمقدم کا قتل کیا ہے اسے سرعام پھانسی دیکر مثال قائم کی جائے تاکہ کوئی پاکستان کی 53فیصد خواتین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ملزم ظاہر جعفر سمیت اسکے والدین بھی نورِمقدم قتل کیس میں برابر کے شریک ہیں ان کیخلاف اور سکیورٹی گارڈ جو موقع پر موجود تو تھا اور نورِمقدم کو بچاسکتا تھا مگر اس نے کچھ نہیں کیا اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،انہوں نے مزید کہاکہ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نورِمقدم قتل کیس کی بھرپور مذمت اور مطالبہ کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کرکے مذکورہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دے جائے تاکہ پاکستان کی خوفزدہ خواتین کو احساسِ تحفظ فراہم کیا جاسکے،سوگوار پاکستان نورِمقدم کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف دلانا اولین ترجیح ہے اس کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں