4

ملتان،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی،گراں فروشی پر 10 دکانیں سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں،اس سلسلے میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل کردی گئیں،جبکہ 2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،کریک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں نے کارروائیاں کیں،اس دوران ضلعی ٹیموں نے بطور خاص پولٹری ریٹس اور گھی کی قیمتوں کو چیک کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر منڈیوں اور ہول سیل پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول ریٹس لاگو کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کرنے والے کسی معافی کے حق دار نہیں،عوام سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر فوری شکایت درج کرائیں،عامر کریم خان نے کہا کہ گراں فروشی سے متعلق شکایت 0800-02345 پر درج کرائی جاسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں