7

ملتان،پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت زکریا پارک میں شجرکاری کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں گرین ملتان مہم زور و شور سے جاری ہے،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے زکریا پارک میں مولسری کا تیار درخت لگایا،انہوں نے کہا کہ نئ نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی،مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنا ضروری ہے،ہر شہری گھر دفتر میں شجرکاری کرکے اپنا فرض نبھائے،انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم صرف سرکاری مہم نہیں،سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ نجی کمپنی کے تعاون سے زکریا پارک میں 60 مولسری کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں،پی ٹی آئی نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو سرسبز بنانے عملی اقدامات کررہی ہے،اس موقع پر متعلقہ افسران و نجی کمپنی کے افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں