8

ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت معروف مشروبات کو تلف کردیا گیا

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات کے کارخانے میں چھاپہ مارا،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وقارالحسن کی سربراہی میں آپریشنز اور لائسنسنگ ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے41 ہزار لٹر مینگو ڈرنکس، 20 ہزار لٹر ایپل ڈرنکس،6 ہزار ڈرنکس اور 3,500 لٹر مس برانڈڈ مشروبات کو موقع پر ہی پکڑ لیا،جعلی اور 2 نمبر مشروبات ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر میں موجود 2 نمبر مشروبات کے کارخانے میں چھاپہ مارا،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وقارالحسن کی سربراہی میں آپریشنز اور لائسنسنگ ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے41 ہزار لٹر مینگو ڈرنکس، 20 ہزار لٹر ایپل ڈرنکس،6 ہزار ڈرنکس اور 3,500 لٹر مس برانڈڈ مشروبات کو موقع پر ہی پکڑ لیا،جعلی اور 2 نمبر مشروبات ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا،اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ کارروائی انڈسٹریل اسٹیٹ شیرشاہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔پروڈکشن پر پابندی کے باوجود فوڈ بزنس مالکان غیر معیاری مشروبات بنارہے تھے،مشروبات میں مصنوعی فلیورز، کھلے رنگ کا استعمال کیا جارہا تھا۔فوڈ بزنس مالکان کو مشروبات کا معیار بہتر بنانے کیلئے بہتری نوٹس جاری کردیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی اکیلے ہی تمام چیلنجز کا سامنا کئے ہوئے ہے،ملاوٹ کرنے والوں کیلئے ناموافق کاروباری حالات کردئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں