12

ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1ہزار 20 لٹر مضرصحت دودھ تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں،خفیہ اطلاع پر ملک کولیکشن سنٹر، گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپے، 1 ہزار 20 لٹر ملاوٹ زدہ دودھ، 120 کلو رنگ زدہ سرخ مرچیں تلف، خالص خوراک کی عدم دستیابی پر 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر آپریشنز ٹیموں کی ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا مچھلی بازار میں واقع گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپا مارا گیا،چیکنگ کے دوران سرخ مرچوں کو ٹیسٹ کیا گیا، لئے گئے سیمپل میں مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی، 120 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں موقع پر تلف کردی گئیں،ملاوٹی مرچوں کی فروخت پر گرائنڈنگ یونٹ کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا،اسی طرح ڈیری سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں کارروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر کی چیکنگ کی، لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا،دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ جبکہ قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی، ملاوٹ ثابت ہونے پر 1,020 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا،ڈیری یونٹ مالکان کو دودھ کا معیار بہتر کرنے کیلئے وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں