16

ملتان،پولٹری کمیشن مافیا کیخلاف کریک ڈائون،3 سپلائر گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے چکن کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائزمنافع خوری کرکے ریٹ بڑھانے میں ملوث 3 بڑے پولٹری سپلائرز گرفتار کرلئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سب رجسٹرار کامران بخاری کو اطلاع ملی تھی کہ پولٹری کمیشن مافیا زندہ برائلر 187 کے بجائے 215 میں ناجائز پرچی کے ذریعے سپلائی کررہا ہے جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور گرفتار ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت حوالات بند کردئیے گئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پولڑی کی ترسیل اور فروخت کے نظام پر انتظامیہ کی کڑی نظر ہے،ناجائز ریٹس کی پرچی کاٹ کر پولٹری کا اضافی ریٹ نکالنے والے اب بچ نہیں سکیں گے،خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہری حدود پر ناکے لگا کر پولٹری کی سپلائی چیک کی جائے گی تاکہ مصنوعی قلت کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں