5

ملتان،پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 6 ملزمان گرفتار کرلئے،56 گاڑیوں کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان میں جنرل ہولڈ اپ نافذ کیا گیا،جنرل ہولڈ اپ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور کرائم کنٹرول کرنا ہے، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا،جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام تھانہ جات کی نفری کے علاوہ پی او سٹاف، سی آئی سے سٹاف بھی شامل رہے،شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی،پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا،جنرل ہولڈ کے دوران میں02 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئی،جنرل ہولڈ اپ کے دوران1 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کیے گئے،جنرل ہولڈ اپ کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 56 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا، سنگین مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں