14

ملتان،پولیس نے ہولڈ اپ کے دوران 5 اشتہاری اور 6 عدالتی مفرور گرفتار کرلئے

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان میں جنرل ہولڈ اپ کا نفاذ کیا گیا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جنرل ہولڈ اپ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور کرائم کنٹرول کرنا ہے،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا،جنرل ہولڈ کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی،پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے،جنرل ہولڈ اپ کے دوران سنگین مقدمات کے 5 اشتہاری اور 6 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے،جنرل ہولڈ کے دوران میں 4 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئی،جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران3 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کئے گئے،جنرل ہولڈ اپ کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کی چیکنگ، کاغذات مکمل نہ ہونے پر 54 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں