6

ملتان،پیداواری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

ڈویژن میں پیداواری مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے گئے،تیل دار اجناس پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن لینے والے کو 3 لاکھ کا چیک دیا گیا،دوسری پوزیشن کو 2 لاکھ،تیسری کو 1 لاکھ کاچیک دیا گیا،عامر علی نے 33 من ایکڑ سورج مکھی کی پیداوار پر پہلا انعام حاصل کیا،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،کمشنر نے مزید کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے لئے زراعت کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے،زرعی شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،ریسرچ کرکے زرعی پیداوار کی بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے،کمشنر ملتان نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبے کو لنک کرنے کی ضرورت ہے،پاک چین کوریڈور کی وجہ سے مستقبل میں ملتان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا،زرعی اجناس کی کوالٹی بہتر کرکے بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے گا،ڈائریکٹر شہزاد صابر نے کہا کہ ڈویژن میں 40 کاشتکاروں کو زرعی پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے چنا گیا،کاشتکاروں نے بہترین پیداوار پر پوزیشن،انعام حاصل کئے،کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی حکومت نے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے عملی اقدامات کئے،کاشتکاروں نے وزیر اعظم،وزیراعلیٰ کے حق میں نعرے لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں