11

ملتان،پیپلزپارٹی ویمن ونگ کا مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے، اس سلسلے میں سٹی صدر وومن ونگ عابدہ بخاری کی قیادت میں چوک قذافی محلہ صدیقیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں شریک خواتین نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی،جبکہ عابدہ بخاری نے خطاب میں کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا مہنگائی کے باعث غریب لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں،بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ دیہاڑی دار مزدور کے بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں ان حالات میں حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے، مظاہرے میں شمیم بی بی مریم بی بی صفیہ بی بی ،مصباح ذیشان، فاطمہ بتول، رقیہ شبیر ، سمیرا ندیم، نائلہ ،عائشہ ندیم اور دیگر خواتین نے شرکت کی،واضع رہے کہ خواتین نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں