3

ملتان،پیپلز لیبر بیورو کے زیراہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے حالیہ اضافہ نے ملک میں مہنگائی کا طوفان اومڈ آیا ہے،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کارخانے بند ہو رہے ہیں،جسکی وجہ سے بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،شہری دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں،ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر مزدور رہنما عاشق بھٹہ نے پیپلز لیبر بیورو کے زیراہتمام بڑھتی ھوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ علی اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ توانائی کے بحران پر کنٹرول کیا جائے تاکہ صنعتی اداروں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا رہے ا نھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بند پڑے کارخانے چالو کرنے کے لیے اقدامات کرو ٹھیکداری نظام ختم کرو اوقات کار کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے خواتین کے لیے مساوی اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے یاد رہے اس وقت صنعتی اداروں کے مزدوروں سے آٹھ گھنٹے کی بجائے 12/12 گھنٹے کی ڈیوٹی لی جاتی ہے انھوں نیا بھی مطالبہ کیا کہ اجرت کے قانون پر عمل نہیں کیا جاتا انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں عاشق بھٹہ کے ہمراہ مزدور راہنما محبوب کشمیری،شاہزیب سندیلہ،یاسین مہانڑہ,نزیر احمد،غلام عباس مہانڑہ,رانا فرمان الہی بھی موجود تھے مظاہرے میں مختلف صنعتی اداروں کے مزدوروں نے شرکت کی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں