6

ملتان،پیپلز پارٹی کے امیدوار ایم پی اے 216 ملک فیاض حسین آرائیں کی بلاول بھٹو سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار ایم پی اے 216 ملک فیاض حسین آرائیں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے جیالے کارکن مرحوم بھائی ملک سجاد کی وفات بارے تعزیت پیش کی،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک سجاد جیسے انمول جیالے کارکن کے دنیا سے جانے کا شدید دکھ ہے،جبکہ ملک فیاض کو آئندہ پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی جیالوں کے تعاون سے کلین سویپ کریگی اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائینگے،جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام بھی پیپلزپارٹی ہی کریگی،فیاص حسین نے چیئرمین بلاول بھٹو کو شہر کے بارے مسائل بارے آگاہ بھی کیا،ملاقات میں فیاض حسین، امداد حسین، مرحوم کے فرزند ملک الطاف حسین اور ملک عمران آرائیں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں