13

ملتان،پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے سلسلے میں احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاق میں جہازی کابینہ بنا کر عوام کو سادگی کا پیغام دیا جاتا ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ایک برس میں 9 سے 90 فیصد بڑھ چکی ہیں،تباہی سرکار کے اقتدار کا سورج عوام کی بد دعاؤں سے غروب ہو گا،پیپلز پارٹی عوام کو ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ،سلیکٹڈ ٹولہ عوام پر روزانہ مہنگائی کے بم گراتا ہے،پٹرول اور ایل پی جی کے بعد بجلی مہنگی کرنے سے اور مہنگائی ہو گی یہ کیس احساس وزیر اعظم ہے جو عوام کو تکلیف میں دیکھ کر مسکراتا ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، بابو نفیس انصاری، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، عاشق بھٹہ، منظور قادری، ساجد بلوچ، ملک ارشد اقبال بھٹہ، سید مصطفی گیلانی، شاہد رضا صدیقی، چوہدری یاسین، وحید الحسن بھٹہ جانباز، نعیم شہزاد بھٹی، اللہ بخش بھٹہ، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، ذولفقار بھٹہ، طارق کھوکھر، عرفان انصاری، شگفتہ حبیب، سحرش خان، نورین قیصر، عابدہ بخاری، فیروزہ فیض، تنزیلہ شیق،نذیر کاٹھیا و دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں 148 ڈالر فی بیرل پٹرول تھا اور پٹرول کی قیمت 70 روپے تھی تو اس وقت اپوزیشن شور مچارتی تھی آج عالمی مارکیٹ میں فی بیرل 70 ڈالر ہے اور پٹرول 130 تک پہنچ چکا ہے یہ حکومتی ڈاکہ ہے جو آئے روز حکومت عوام کی جیبوں پر مار رہی ہے یہ ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا تاریخ لکھے گی کہ پاکستان میں عمران خان کی صورت میں ظالم و جابر اور لوٹ مار کا بادشاہ وزیراعظم آیا تھا جس کا نام عمران احمد نیازی تھا عوام بھوک و افلاس سے بلبلا رہی ہے،لیکن وفاقی وزرا اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلا کر سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل ہو گئے،پیپلزپارٹی علی بابا چالیس چوروں کے خلاف تحریک کا آغاز کر چکی ہے آج کا مظاہرہ اس اسی تحریک کا ٹریلر ہے احتجاجی مظاہرہ میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے تمام صوبائی حلقوں کی تنظیموں و کارکنان و الائیڈ ونگز کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں