8

ملتان،پی ایچ اے کا اگلے سال 13 ہزار سے زائد آم کے درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان نے اگلے سال تیرہ ہزار سے زائد آم کے درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ کر لیا ہے،نرسری میں لگائی گئی گٹھلیوں کی افزائش کا آ غاز ہو گیا ہے،آم کے درختوں کو گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے نرسری کے دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ملتان آم کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے،ادارہ آم کی افزائش کی بھر پور کوشش کر رہا ہے،خود تمام سر گرمیوں کی نگرانی کر رہا ہوں،ذاتی طور تمام گٹھلیوں کو حاصل کیا اور بوا ی کی، اس سرگرمی پر پی ایچ اے کسی قسم کا خرچہ نہیں ہو رہا۔ تیار درختوں کی شہر بھر میں شجر کاری کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ پھل دار درختوں کی شجرکاری بھی یقینی بنائے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں