20

ملتان،پی ایچ اے کا عیدگاہ گرین بیلٹ پر میری گولڈ پھولوں کی شجرکاری کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے میری گولڈ پھولوں کی شجرکاری کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں کی پنیریاں لگائی جا رہی ہیں،عید گاہ گرین بیلٹ، آرٹس کونسل،قلعہ کہنہ قاسم باغ، عام خاص باغ اور دیگر مقامات پر شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے میری گولڈ کی شجر کاری کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ نومبر سے مارچ تک موسمی پھولوں کی بھر پور شجر کاری کریں گے،اس سلسلے میں شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجر کاری کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نرسری میں پھولوں کی تیاری بھی بھر پور انداز سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں