12

ملتان،پی ایچ اے کا لائٹس کی تنصیب کا سلسلہ جاری،گول باغ پر تھری ڈی آرٹ کاپینٹنگ اور لینڈ سکیپنگ ورک مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان کا مختلف مقامات پر لائٹس کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے،علی گڑھ کالج سے ملحقہ دیوار پر تھری ڈی آرٹ کاپینٹنگ اور لینڈ سکیپنگ ورک مکمل کر لیا گیا ہے، برڈ ہاؤسزپر لائٹس کی تنصیب اور دیگر گرین بیلٹس پر واقع درختوں پر لائٹس لگانے کا سلسلہ جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے اس موقع پر کہا کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس پر لائٹس کی تنصیب جاری رکھیں گے،گلگشت کی گرین بیلٹس اور دیگر ملحقہ مقامات پر لائٹس کی تنصیب اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں کو بھی بہترین حالت میں بحال کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں