8

ملتان،پی ایچ اے کا گرین بیلٹس پر گرینڈ صفائی آپریشن،پودوں کی تراش خراش بھی کی گئی


ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان کا گرین بیلٹس پر گرینڈ صفائی آپریشن کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیاء کو شہر بھر کی گرین بیلٹس سے صاف کیا گیا،آپریشن میں درجنوں مالیوں نے حصہ لیا،آپریشن کی سربراہی احمد شہزاد انچارج زون فور نے کی،پی ایچ اے ملتان کی جانب سے”خدمت آپ کی دہلیز پر” کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر گرین بیلٹس پر صفائی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں کوڑا کرکٹ کو اٹھایا گیا،گرین بیلٹس پر موجود پودوں کی تراش خراش بھی کی گئی،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے کے مالی گرین بیلٹس پرصفائی کے لئے مصروف ِ عمل ہیں،عوام سے التماس ہے کہ گرین بیلٹس پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں،پارکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ڈسٹ بن کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،پارک میں آنیوالے تمام افراد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں پی ایچ اے سے تعاون کریں تاکہ شہر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کو خوبصورت اور صاف بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں