33

ملتان،پی ایچ اے ہیڈ آ فس میں پروجیکٹ ایڈنٹی فیکشن کمیٹی کا اجلاس،گلگشت گرین بیلٹ کی تزین وآرائش سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،درخت ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ایم پی اے واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان شہری خوبصورتی میں اضافے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگائے گئے ہیں،مستقبل میں شہر میں پہلے سے موجود پارکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نئے پارکوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے،جس کے لئے منصوبہ بندی ترتیب دے دی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے ہیڈ آفس میں پروجیکٹ آئی ڈنٹی فیکیشن اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین ملک امجد عباس اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لطیف خان بھی موجود تھے،واصف راں نے مزید کہا کہ چار سکیموں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا،جس میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین و آرائش شامل ہے،پارکوں میں لائٹس اور دیگر سہولیات کے لئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،موجودہ حکومت شہریوں کو بہتر اور سازگار ماحول دینے کے لئے کوشاں ہے،درختوں کی شجر کاری سے ماحول میں بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے،پی ایچ اے شہر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں