19

ملتان،پی پی 214 یوسی 67 نیل کوٹ، خان ولیج روڈ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی پی 214 یوسی 67 نیل کوٹ، خان ولیج روڈ سے تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حلقہ 214 سے ملک آصف رفیق رجوانہ، شیخ طارق رشید 155 پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،یوسی 67 سے تحریک انصاف کے رہنما ئوں انیق احمد خان، عبد الوہاب، سفیر احمد خان، منور سیال کی قیادت میں کارکنوں فرحاد حیدر، گل زیب گلو، امجد نوز جوھتا، رمیز خان ودیگر نوجوانوں کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے اعلان، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک آصف رفیق رجوانہ، زاہد عدنان گڈو،عثمان خان بابر، شیخ ہاشم رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی، جمہوری اور عوامی جماعت ہے جس کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،جن کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پارٹی میں شمولیت پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وقاص اکبر، شیخ عثمان، ملک طاہر، حمزہ آرائیں، ملک زنیر، رانا ایاز بھی موجود تھے اور پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا،اس موقع پر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں انیق احمد خان، عبد الوہاب، سفیر احمد اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے (ن) لیگ کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ملک رفیق رجوانہ کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں