13

ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے،بھیک مانگتے 7 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کیا،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 7 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،حفاظتی تحویل میں میں لئے گئے بچوں میں 9 سالہ عامر، 11 سالہ رحمان، 12 سالہ سلیمان، 13 سالہ ارتفا، 10 سالہ حمزہ، 8 سالہ صابر، 10 سالہ طلحہ شامل ہیں،بچوں کو نادرن بائی پاس، بوسن روڈ، وہاڑی چوک ،لاری اڈہ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا، بچوں کا تعلق کسوال ساہیوال، چوک اعظم لیہ اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے،جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں