16

ملتان،چکن سمیت دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت کرنے پر 6 گراں فروش گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے حکم پر چکن سمیت دیگر مہنگی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 6 گراں فروش گرفتار کرلئے گئے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے چھاپوں کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 10 سے زائد مقدمات بھی درج کرائے گئے،ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کی شکایات پر گرفتار ملزمان کو جیل بھیج کر قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کیلئے کمیشن مافیا کو نکیل ڈالیں گے عوام کی جیبوں پر شب خون مارنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی روکنے کیلئے مکمل اختیارات دئیے ہیں تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرایا جاسکے،عامر کریم خان نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں جہاں شہری براہ راست خریداری بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں