13

ملتان،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی کی رانا محمد ندیم کو سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کا صدر بننے پر مبارکباد

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی شیخ طاہر،چیئرمین یوسی اعجاز عرف ججی ڈوگر، وائس چیئرمین امجد بھٹی، تاجر رہنما عارف فصیح اللہ،راؤ لیاقت،راؤ شرافت، شازیہ وحید، راشد سلطان نے رانا محمد ندیم کو سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ضلع ملتان کا صدر بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر شیخ طاہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ 2028 تک جائیں گے، تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ورکر کی قدر کی ہے اور ورکروں نے بھی ہمیشہ پارٹی کی ہر آواز پر لبیک کہا ہے،اس موقع پر رانا ندیم نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور میرے پاس آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں