17

ملتان،ڈویژنل انتظامیہ کا اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کا شہر کہ اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا،پورے روڈ ہر تجاوزات کا خاتمہ، ایک جیسی برانڈنگ کروائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح گلگشت اور اطراف کے علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گلیوں میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہوں کیساتھ گلیوں کی صفائی یقینی بنائ جائے،پی ایچ اے گرین بیلٹس کی صفائی پر توجہ دے،گول باغ پارک تزین و آرائش کی جائے،کمشنر نے شہریوں سے بھی صفائی، نکاسی آب بارے بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ شہر اولیا کے باسیوں کیلئے دمدمہ پر تفریحی پوائنٹ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،دمدمہ پر شہریوں کیلئے کافی شاپ ، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا،موسم سرما میں شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول میسر ہوگا۔جبکہ فوڈ سٹریٹ بارےبھی رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شاندار تفریحی پوائنٹ بنا کر تحفہ دیں گے،ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں