11

ملتان،ڈویژنل انتظامیہ کا بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو 5 رکنی انسداد گداگری ٹیم مقرر کرنے کا کہا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسداد گداگری ٹیم کے کنوینئر ہونگے،پولیس، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے نمائندے ٹیم کا حصہ ہونگے،جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر فرد بھی کمیٹی کا ممبر ہو سکتا ہے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بھکاری مافیا کیخلاف شکنجہ کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ پریشان کن امر پے،بچے اس شقی القلب مافیا کا آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں۔گداگروں کیخلاف آپریشن کرکے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں