19

ملتان،ڈویژنل انتظامیہ کا 27 اکتوبر کو بھارت کے مظالم کیخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں 27 اکتوبر کو بھارت کے مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جائے گا،اس بارے احکامات دیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن بھر فلائی اوورز، اہم مقامات اوردفاتر میں سیاہ جھنڈے لگائے جائیں،عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارتی مظالم کی ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی،دفاتر میں افسران کالے بینڈ پہن کر امور سر انجام دیں گے،بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں،27 اکتوبر کو کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بن چکے ہیں،اہل وطن بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،علاوہ ازیں کمشنر ملتان نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کردئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں