12

ملتان،ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس،39 کیسز کی منظوری،4 مسترد

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 58 کیسز کی شنوائی کی گئی جس میں 39 کی منظوری، 4 کو مسترد کیا گیا،ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ نامکمل کوائف کی وجہ سے 15 کیسز کو موخر کر دیا گیا، پہلی بار کیسز کی شنوائی کیلئے درخواست کنندگان کو بھی بلایا گیا ہے،کیسز کے اپروول عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام درخواست کنندگان کو طلب کیا گیا،حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرپش کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،تمام منظور شدہ کیسز کو میرٹ پر منظوری دی گئی،کمشنر ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو تیار پودے لگوانے کا بھی حکم دیا،اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں