14

ملتان،ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر اپنائی گئی ہے،ماہ ستمبر میں ابتک 70770 چھاپے،95 لاکھ سے زائد جرمانے ،174 مقدمات درج، 425 گرفتار، 112 دکانیں سربمہر کی گئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ سپلائی کو مانیٹر کرکے مڈل مین کی سرکوبی کی جائے،اضلعی افسران سبزی و غلہ منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کریں اور علی الصبح منڈیوں کے دورے کر کے نیلامی کا جائزہ لیں،تاجر، ہول سیل ڈیلرز سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام وضح کردیا ہے،ہر شہری سستے داموں اشیاءخوردونوش خرید کرسکتا ہے،سبزی منڈی میں شہریوں کیلئے ہول سیل پوائنٹس بنا دئے گئے ہیں،اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں