21

ملتان،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،دانش سکول وہاڑی سے ملحقہ سڑک کی 14 کروڑ 50 لاکھ کی تعمیر منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں دانش سکول وہاڑی سے ملحقہ سڑک کی 14 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت سے تعمیر و مرمت،وہاڑی چک 405,407,409 کی 7 کروڑ 64 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دی گئی،جبکہ ضلع خانیوال میں کوٹ برکت علی تا تلمبہ روڈ لنک روڈ کی 5 کروڑ 99 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت ،کھوکراں باد تا حلیم شاہ سڑک کی 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت،ظفراللہ چوک خانیوال اطراف کی سڑک کی 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی بھی اجلاس میں موجود تھے،جبکہ ڈی سی وہاڑی مبین الہی کی ویڈیو لنک پر بریفنگ دی،قائم مقام ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن عرفان انجم اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں