3

ملتان،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،یوسی 47 کی سڑک کی تعمیر و مرمت منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں یونین کونسل 47 کی سڑک کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی،65 ملین کی لاگت سے میٹل روڈ کو 9 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،یونین کونسل 45 کی سڑک کی تعمیر و مرمت پر 54 ملین روپے لاگت آئے گی،این5لاڑ تا دنیا پور روڈ براستہ 21 ایم آر سڑک کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی،11.75 کلومیٹر سڑک پر 181 ملین روپے لاگت آئے گی اور 4 ماہ میں مکمل ہوگی،تھلے والہ تا بھڑوالہ ضلع لودھراں کی 6.68 سڑک کی تعمیر و مرمت پر 77ملین روپے لاگت آئے گی،میونسپل کمیٹی بورے والہ کو شہر کی صفائی کیلئے مشینری خریدنے کیلئے منظوری دی گئی،جبکہ وہاڑی میونسپل کمیٹی کو مشینری خریداری کا ریوائس اسٹیمیٹ بنا کر ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اگلے اجلاس میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں