36

ملتان،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،200 کروڑ کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 22 نئی سکیمیں منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن کی ترقی کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت چھٹی کے روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 200 کروڑ کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 22 نئی سکیمیں منظور کی گئیں،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد منظور کیا جارہا ہے،31 جولائی سے پہلے تمام نئ سکیمیں منظور کرلی جائیں گی،ابتک 108 نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائیریکٹر وقاص خان خاکوانی،ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں