9

ملتان،ڈپٹی کمشنر آفس میں عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے اوقات کار مختص

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے عوامی مسائل کی فوری دادرسی کیلئے ضلعی محکوموں کو اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں عوام کے مسائل کی شنوائی کیلئے اوقات کار مختص کردئیے ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر عوام کیلئے الگ وقت مختص کیا گیا ہے،تاکہ شہریوں کو ریلیف دیکر انکے مسائل حل کئے جاسکیں،ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے باہر شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر انکے مسائل کا ازالہ کیا اور احکامات جاری کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں