15

ملتان،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا ڈینگی کیخلاف بھرپور سرویلنس مہم چلانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت سمیت ضلعی محکموں کو ڈینگی کے خلاف بھرپور سرویلنس مہم چلانے کا حکم دیا ہے،تاکہ ڈینگی کے بڑھتے خطرات کو روکا جاسکے،انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ رواں برس ڈینگی کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ڈینگی لاروا کے بڑھنے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں جو تشویشناک ہے،علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے 311 انڈور اور 130 آئوٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں اس ضمن میں تمام محکمے آن لائن ایپ کے ذریعے اپنی سرگرمیاں کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے حوالے سے حساس مقامات کی مکمل سوئپنگ کی جائے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے،انہوں نے محکمہ صحت کو حکم دیا کہ فوکل پرسن ڈینگی سمیت خالی نشستوں پر فوری تعیناتی کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالے سے ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے افسران کو شو کاز نوٹس دینے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں