14

ملتان،ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا معائنہ،کوڑے کو لینڈ فل سائٹ منتقل کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی جانب سے شہر کی صفائی کیلئے سمارٹ پلان کا نفاذ کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کی چیکنگ کی اور عملہ صفائی سے بھی ملاقات کی،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی ویسٹ ٹرانسفر سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور کوڑے کو عالمی معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہر اولیا کو پاک و صاف بنانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مکمل افرادی قوت و جدید مشینری سے لیس کرینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر خصوصی فوکس ہے،رہائشی علاقوں سے سو فی صد ویسٹ کولیکشن کیلئے کمپنی کو ٹاسک دیا ہے،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی ٹرانسفر سٹیشن کو ماحولیاتی لحاظ سے اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں