13

ملتان،ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ٹیموں نے انسپکشن کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں ضلعی ٹیموں نے ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری کردئیے،فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی قیادت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شادمان کالونی،شیرشاہ سمیت دیگر مقامات پر گھر گھر لاروا کی چیکنگ کی اور نوٹس جاری کئے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے،شہری اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل سیل کردی جائیں گی تمام شہری ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں