16

ملتان،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت کا مختلف پارکوں کا دورہ،ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت نے کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے،کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پارکوں میں صفائی اور پودوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،شاہ رکن عالم میں موجود پارکوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں،پارکوں اور گرین بیلٹس پر لائیٹس کی تنصیب جاری ہے،اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار،مدنی پارک،عثمانیہ پارک اور عمر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لطیف خان بھی موجود تھے،اُنہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،پودوں کو پانی کی مناسب فراہمی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں،پارکوں میں لینڈ سکیپنگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے،نئے تعمیر ہونے والے پارکوں میں واش رومز کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے،پارکوں میں گزیبوز اور جاگنگ ٹریکس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،اُنہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر لائیٹس کی تنصیب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے،اس سلسلے میں مزید جاری رکھے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں