17

ملتان،ڈی جی پی ایچ اے کا پارکس کا دورہ،صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے مختلف پارکوں کا اچانک دورہ کیا، صفائی، پودوں کی تراش خراش اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پارکوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،پارکوں میں پانی کی مناسب فراہمی اولین ترجیح ہے،نئے پارکوں میں ٹوئلٹ بلاکس کی تعمیر یقینی بنا رہے ہیں،پہلے سے موجود ٹوائلٹس کو فعال اور بہتر حالت میں بحال کریں گے،مالیوں کو پارکوں میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،سردیوں کے موسم میں پارکوں میں موسمی پھولوں کی پنیریاں لگائیں گے جس کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، موسمی پھولوں کو پارکوں اور گرین بیلٹس پر لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں