8

ملتان،ڈی سی آفس میں ٹرمینیلیا کا درخت لگا کر “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ پنجاب میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی سی آفس میں ٹرمینیلیا کا درخت لگا کرضلع میں “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا افتتاح کر دیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گلیشئیر کے پگھلاو، سیلاب اور تیز بارشوں جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور ہماری زراعت اس سے متاثر ہورہی ہے،انہوں نے بتایا کہ جنگلات ماحولیاتی نظام کے نگہبان اور زمین کا زیور ہیں،وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی جیسے عظیم منصوبے کاآغاز کیا ہے اور پوری دنیا بلین ٹری سونامی کی تعریف کررہی ہے،علی شہزاد نے بتایا کہ وزیر اعظم کے وژن اور عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں ‘پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران سرکاری دفاتر،ہستالوں اور پبلک و پرائیوٹ تعلیمی میں لگ بھگ لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور ڈیڑھ لاکھ پودے نہروں کے کنارے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کو سرسبز و شادات بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور گھروں، کھیتوں، نہروں،سڑکوں، مساجد اور مدرسوں میں پودے لگائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کو روکا جا سکے،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے اس موقع پر بتایا کہ پی ایچ اے نے خدمت آپکی دہلیز کے پروگرام کے تحت ہفتہ شجرکاری میں 50 ہزار درخت لگائے ہیں جبکہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 1لاکھ80 ہزار درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے نے پودے کی بجائے درخت لگانے کا آغاز کرکے شجرکاری کا ٹرینڈ بدل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں