10

ملتان،کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس نے اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کرنا اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ظفراقبال نے پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ کوروناایس اوپیز ابدالی روڈ پر قائم نجی ہوٹل پہنچے،جہاں منیجر ملزم اکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جسے دس ہزار جرمانہ کیا،تو اپنے چار افراد کو بلواکر ہمیں گالم گلوچ شروع کردی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوتے جرمانہ اداکرنے سے انکاری ہوگیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں